واشنگٹن: امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ افغانیوں کا بائیو میٹرک ڈیٹا اور جرائم کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کے دور حکومت میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو امریکا آنے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جامع جانچ پڑتال کا نظام قائم کیا۔ جس کے تحت افغانستان سے آنے والے افراد کی سخت اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق متعلقہ ملک سے بائیومیٹرک ڈیٹا اور جرائم کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں، جبکہ افغان باشندوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کی سرحدیں بند کر دیں
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے افراد کا ہر سال انٹرویو کیا جائے گا۔ اور اگر کسی بھی مرحلے پر سیکیورٹی خطرہ محسوس ہوا تو متعلقہ افراد کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔
