متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کااعلان کیا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای اپنی فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دے گا۔یو اے ای کی سرزمین کو ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
ایران کے نئے وزیردفاع امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید
یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک نے فوجی تصادم اور کشیدگی سے بچنے کیلئے سفارتی کوششیں کیں ،یو اے ای کی پوزیشن توازن پر مبنی ہے، حالانکہ حالات سنگین ہیں۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی نے ہدایت کی ہے کہ کنفرم ٹکٹ اور ایئرلائن کی تصدیق تک ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں
ایئرپورٹ کے اندر صرف تصدیق شدہ مسافروں کا داخلہ ہوگا،پاکستانی مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
