پمز اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان شامل تھے۔
معائنہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف کی دوسری انجیکشن ڈوزکے فالواپ کے طورپرکیا گیا، دورانِ معائنہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی بصری صلاحیت، فنڈوسکوپی، سلٹ لیمپ معائنہ اورآپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی ٹیسٹ کئے گئے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی کی بینائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور صحت کی صورتحال مستحکم ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اپیل کل مقرر
بورڈ نے آئندہ نگہداشت اور علاج کے لیے پہلے سے طے شدہ ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے تاکہ آنکھوں کی حالت مزید بہتر ہو سکے۔
پمز انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ معائنے کے دوران بانی کے طبی ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کسی ہنگامی مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
