امریکی سفارتخانہ نے الظهران میں فوری میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی شہری سفارتخانے کا رخ نہ کریں اور فوری طور پر اپنی رہائش گاہوں کے سب سے نچلے فلور پر منتقل ہو جائیں۔
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ کھڑکیوں اور شیشوں سے دور رہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔
برطانوی ریسرچ ادارے کی اسرائیل، امریکا اور ایران جنگ پر سروے رپورٹ جاری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے حفاظتی منصوبوں کا ازسرِنو جائزہ لیں۔
سفارتخانے کے مطابق قونصل خانے کا عملہ بھی احتیاطی تدابیر کے تحت حفاظتی پناہ گاہوں میں موجود ہے۔
