ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق تباہ کردہ ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کے قابل تھا ،ریڈار کی رینج 5 ہزار کلومیٹر اور قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد تھی۔
اسرائیل کا ایرانی صدارتی دفتر پر حملہ
دوسری جانب سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں حملوں کیلئے موبائل لانچر استعمال کر رہی ہے ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میزائل فائر کر کے پورے خطے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ،امریکی فوج ان خطرات کو ختم کر رہی ہے۔
