پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے حالیہ نوٹم اور فضائی حدود جزوی بند ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ اور ہر قسم کے کمرشل آپریشنز کیلئے دستیاب ہے۔
برطانوی ریسرچ ادارے کی اسرائیل، امریکا اور ایران جنگ پر سروے رپورٹ جاری
نوٹم اے 0134/26 کسی جزوی بندش نہیں بلکہ مخصوص روٹس کی عارضی عدم دستیابی ظاہر کرتا ہے،کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں مخصوص روٹس روزانہ صبح 9 سے دن 3 بجے تک متاثر ہوں گے۔
متبادل ائیرپورٹس دستیاب ہیں اور معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں،تمام کمرشل فلائٹس، آمد، روانگی اور اوور فلائٹس پر کوئی پابندی نہیں۔
غیر مصدقہ خبریں اور نوٹمز کی غلط تشریح مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
