امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم (lindsey graham)کا کہنا ہے کہ ایران کے بعد اگلا نمبر کیوبا کا ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملوں کے بعد کیوبا کو اگلے ہدف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیونسٹ آمریت جلد ختم ہو جائے گی اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔
ایرانی حملوں کا خوف، فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی عرب چھوڑ گئے
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب مادورو کے بارے میں بات کر رہے تھے، لیکن صدر ٹرمپ نے اسے جیل میں ڈال دیا۔دوسری جانب قطر نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اس وقت کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ ایرانی حملے صرف امریکی فوجی اڈوں تک محدود نہیں تھے بلکہ پورے قطر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس لیے ایران کے ساتھ اس وقت کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
اسرائیل کا ایرانی صدارتی دفتر پر حملہ
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کو محض امریکی تنصیبات تک محدود قرار دینا درست نہیں۔ کیونکہ ان کارروائیوں کے اثرات ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قطر اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
