ایرانی حملوں کے بعد پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی دارالحکومت ریاض چھوڑ دیا۔ اور نجی طیارے کے ذریعے میڈرڈ روانہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ رات تقریباً 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا۔ اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچ گیا۔
فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کی بولنگ پر کھلا شدید ردعمل دیدیا
رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ ہے۔ رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان کا خاندان بھی اسی پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔
