پاک فوج نے 2 اور 3 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ٹھل سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے حملہ ناکام بناتے ہوئے پکتیکا میں افغان طالبان پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد خارجی مارے گئے جبکہ افغان طالبان کی 3 پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔
آپریشن غضب للحق ، پاکستان کی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک ہوئے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ہیں ، افغان جارحیت کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز طاقت سے جواب دے رہی ہیں۔
