افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور فضائی کارروائی کے ذریعے جلال آباد میں ایمونیشن ڈیپو اور ڈرونز اسٹوریج کو تباہ کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی مؤثر اور تباہ کن جوابی حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
آپریشن غضب للحق ، پاکستان کی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک ہوئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ جارحیت کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سیکڑوں افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔
