امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک کو چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی حفاظتی مسائل کی وجہ سے فوراً اپنے طور پر نکل جائیں۔
جنگ امریکا فرسٹ کی شرط پر ختم کرینگے ، سربراہ امریکی فوج
العربیہ نیوز کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان سے امریکی سفارتی عملہ سکیورٹی خطرات کے باعث روانہ ہو گیا۔
دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر دبئی سے نکل جانے کا کہا ہے۔
کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں، زمینی راستے سے سعودی عرب یا عمان پہنچیں۔ کسی بھی وقت حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔
