پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اہم اعلان کرتے ہوئے 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی میں واقع امریکی قونصل خانوں میں بھی ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کے بارے میں متعلقہ درخواست گزاروں کو آگاہ کیا جائے گا۔
Due to the current security situation, the U.S. Embassy in Islamabad and the Consulates General in Lahore and Karachi have cancelled all visa appointments through Friday, March 6.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 3, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں اور سفارتی دفاتر میں تمام اپائنٹمنٹس ایک دن کے لیے منسوخ کر دی گئی تھیں۔
سفارت خانے نے واضح کیا تھا کہ یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
