امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر ابھی سخت حملے شروع نہیں کیے ،ایران کے بلیسٹک میزائل خطے کیلئے خطرہ تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،ہمارے اہداف واضح تھے ، پہلے ایرانی میزائل پروگرام کو ختم کرنا تھا،ایران جلد ایسے میزائل بنا سکتا تھا جو امریکا تک پہنچ سکیں۔
ہم نے10 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے ،ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام بہت تیزی سے بڑھ رہا تھا،ایران نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کا سلسلہ روکنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایران پر حملے کیلئے 4 سے 5 ہفتوں کا ہدف رکھا ہے ،ہمارے پاس مزید وقت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔امریکا اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 49 سینئر رہنما مارے گئے۔
ایرانی پارلیمانی اسپیکر کی ٹرمپ اور نیتن یاہو کو وارننگ
ایران میں بڑی کارروائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے ،ہم نے ایران سے معاہدہ کیا لیکن وہ پیچھے ہٹ گئے ،ایران نے ہماری وارننگز کو نظر انداز کیا۔
