سابق وزیر اعظم اور صدرن لیگ نوازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
My heartfelt condolences to the government and the people of Iran on the martyrdom of the Supreme Leader, His Eminence Ayatollah Ali Khamenei.
This is a significant moment in the history of Iran as such a loss carries deep emotional, political, and national implications. During…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 2, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں،آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے۔یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں
اس طرح کے نقصانات کے گہرے جذباتی،سیاسی اور قومی اثرات ہوتےہیں،سوگ کے دوران ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتاہوں۔
خطے میں استحکام،امن اور باہمی احترام کی اہمیت کا اعادہ کرتاہوں۔
