تہران: ایران نے امریکی لڑاکا طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ 27 سالوں میں پہلا امریکی فائٹر طیارہ گرایا گیا ہے۔ ایرانی افواج نے کویت کی سرحد کے قریب فائٹر طیارے کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کویت کے دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی ایف 15 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی ایف-15 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارے ایران کے خلاف جاری آپریشن میں مصروف تھے اور واقعہ فرینڈلی فائر کا نتیجہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق تینوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔ مجموعی طور پر 6 اہلکار متاثر ہوئے تاہم تمام کی حالت بہتر ہے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
