ملک میں 15 ماہ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،پاکستان شماریات بیورو نے ماہانہ افراط زر کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فروری میں مہنگائی 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ،مہنگائی وزارت خزانہ کے اندازہ کے مطابق 7 فیصد رہی۔
2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان
جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تھی جبکہ فروری 2025 میں 1.5 فیصد تھی،فروری 2026 میں جنوری 2026 کے مقابلے میں مہنگائی میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
شہری علاقوں میں مہنگائی 6.8 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ، جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 7.3 فیصد پر ریکارڈ کی گئی،ایک ماہ میں ٹماٹر 23 فیصد، تازہ پھل 11.5 فیصد اور دال ماش 8 فیصد مہنگی ہو گئی۔
مہنگائی کی شرح میں کمی، چینی اور دالیں سستی ہو گئیں
اسی طرح مشروبات، گوشت، دال مونگ، سرسوں کا تیل بھی مہنگے ہو گئے،ایک ماہ میں انڈے 22.4 فیصد، مرغی 20 فیصد، آلو 15.9 فیصد سستے ہوئے،دال مسور، پیاز، تازہ سبزیاں اور بیسن بھی سستے ہو گئے۔
