کویت سٹی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کویت کے دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی ایف 15 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی ایف-15 لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارے ایران کے خلاف جاری آپریشن میں مصروف تھے اور واقعہ فرینڈلی فائر کا نتیجہ تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق تینوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔ مجموعی طور پر 6 اہلکار متاثر ہوئے تاہم تمام کی حالت بہتر ہے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب فضائی حدود میں داخل ہونے والے 5 ڈرونز کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو بیس کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر عظیم حملے شروع کردیے، شہری ملک چھوڑ دیں، پاسداران انقلاب
دفاعی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور فضائی نگرانی کے سخت اقدامات کے باعث غلط شناخت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ خصوصاً جب متعدد اتحادی افواج مشترکہ کارروائیوں میں مصروف ہوں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
