چین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
چین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے تمام فریقین سے فوری طور پر فوجی آپریشنز بند کرنے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ کسی بھی ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کیا جائے۔
چین نے مزید کہا کہ ایران سے تین ہزار سے زائد چینی شہریوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے اور بیجنگ نے اپنے باقی شہریوں کو بھی فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تہران میں ایک چینی شہری ہلاک ہوا ہے، چین نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے خطے میں مزید کشیدگی کو روکا جائے۔
