پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
پاک سفارتخانہ نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی شہری پرسکون رہیں اوراپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں، تاہم محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
سفارتخانہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ حالات پر نظررکھیں اورکسی بھی ہنگامی صورت میں فوری رابطے کے لیے مقامی قونصلیٹ یا ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔
چین کی ایران امریکااسرائیل کشیدگی پر تشویش، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور سہولیات فراہم کرنا مقامی حکومت کے ساتھ رابطے کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایڈوائزری کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری خطرات سے محفوظ رکھنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔
