متحدہ عرب امارات نے اپنے ملک اور خطے کے دیگر بھائی ممالک پر کیے گئے ایرانی میزائل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جسے قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
حملوں میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا جس پر یو اے ای نے اہل خانہ سے تعزیت اور بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
یو اے ای وزارت خارجہ نے زور دیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔
ایران جنگ پر پاکستان کا واضح موقف سامنے اگیا
یو اے ای نے علاقے کے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔
یو اے ای نے واضح کیا کہ علاقائی ریاستوں کی زمینوں کو تنازعات کے حل یا تصادم کے دائرہ وسیع کرنے کے لیے استعمال کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اور جاری خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے جو عالمی اقتصادی استحکام اور توانائی کی حفاظت کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
ریاست نے سفارتی حل اور سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے موجودہ بحران پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے قانونی طور پر جائز اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
