اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اب 26 نمبر اور پھلگراں ٹول پلازے پر 24 گھنٹے ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایف نائن پارک میں قائم سینٹرزپربھی ایم ٹیگ لگوا سکیں گے، پولیس چیک پوسٹ جی 14 اور روات ٹی کراس پرقائم سینٹرز میں بھی یہ سہولت میسرہوگی۔
اسلام آباد میں موٹر سائیکل ایم ٹیگ کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر
مزید برآں گلبرگ گرین، دامن کوہ، فیض آباد اورملپور میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک ایم ٹیگ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
مری روڈ نزد ٹیولپ ہوٹل، ایکسائزآفس، نائنتھ اور مارگلہ ایونیو میں بھی شہری اپنی گاڑیوں اورموٹر سائیکل پرایم ٹیگ لگوا سکیں گے۔
محکمہ ایکسائز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ اوقات کار اور مراکز کا خیال رکھتے ہوئے ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ اور سفر میں آسانی برقرار رہے اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ ٹریفک انتظامات بھی مزید مؤثر ہوں گے۔
