معروف ٹی وی شو ہوسٹ فضا علی کے شو میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کاشف فراز نے اپنی سچائی کھل کر بیان کر دی ہے۔
ڈاکٹر کاشف فراز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں شو میں ذہنی صحت کے موضوع پر گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا تھا، لیکن بعد میں یہ معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ سامنے آگئی
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی شو میں مہمان کے طور پر شرکت کے لیے کبھی پیسے نہیں لیتے۔ ان کا مقصد صرف اپنے تجربات اور ماہرِ ذہنی صحت کے نقطہ نظر سے معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے کو پھیلانے سے پہلے مکمل تحقیق ضروری ہے، اور یہی اصول انہوں نے اس واقعے میں اپنایا۔
ماہر نفسیات نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ افطار ٹرانسمشن یا کسی بھی موقع پر اگر میری کسی بات، انداز یا رویے سے کسی کو دل آزاری ہوئی ہو تو میں دل کی گہرائی سے معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد ہرگز کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ اللہ کی رضا کے لیے درگزر فرمائیے۔ اللہ ہم سب کو خیر، محبت اور حکمت کے ساتھ جینے کی توفیق دے۔ اسلام زندہ آباد! پاکستان پائندہ باد!۔
مزید برآں ڈاکٹر کاشف نے کہا کہ وہ شو پر بننے والی میمز کو بعض اوقات ہلکے پھلکے انداز میں انجوائے کرتے ہیں، لیکن ان کا مقصد کسی کو تکلیف دینا یا شو کی ریٹنگ بڑھانے میں حصہ لینا کبھی نہیں ہوتا۔
جیکی شروف کی بیٹی نے افغان فائٹر کے ساتھ تعلق پر خاموشی توڑ دی
ڈاکٹر کاشف کے موقف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل مختلف ہیں، جن میں سے اکثر نے ان کی غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ رویے کو سراہا ہے۔
