وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جا رہے ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ کوئی غیرقانونی طور پر بیرون ملک جائے، بھیک مانگنے کا کوئی ویزا نہیں، عمرے کا ویزا لگوا کر سعودی عرب جا کر لوگ بھیک مانگتے ہیں۔
سندھ کابینہ: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری
ان کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں افراد کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں، 5 سال تک ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپین کے اندر 20 ہزار پاکستانیوں کو ریزیڈنسی مل جائے گی، بیورو آف امیگریشن سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا ہے، لائسنس ہولڈرز کو لائسنس دینے کے لیے شرائط عائد کررہے ہیں
