190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بیٰ کی سزا معطلی درخواستوں پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی،۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کل جمعرات کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا اختیار پارٹی کے پاس نہیں، علیمہ خان کا دوٹوک اعلان
بانی کی سزا معطلی درخواست میڈیکل بنیادوں پر بھی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ مرکزی کیس مقرر نہیں ہوا صرف متفرق درخواستیں کل کے لئے مقرر ہوئیں ہیں سزا معطلی درخواستوں پر آخری سماعت 26 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔
