روم، محسن نقوی نے روم میں اتھاناسیس پلیورس سے اہم ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات پراتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے اور ورک ویزوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
فریقین نے اس امر پرزور دیا کہ غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے لیگل مائیگریشن کے مواقع بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قرض پروگرام کی چوتھی قسط، آئی ایم ایف وفد اسٹیٹ بینک پہنچ گیا
اس موقع پر پاکستان اور یونان کے درمیان دو برس سے زیر التواء مائیگریشن تعاون معاہدہ جلد طے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی اشتراک کو مؤثر بنانے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے انسانی سمگلنگ اورغیرقانونی امیگریشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیارکررکھی ہے اور اس ضمن میں مؤثراقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی بیسڈ آپریشنز میں یونان کی معاونت کا خیرمقدم کیا۔
یونانی وزیر نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے ہر سطح پر تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں اٹلی میں پاکستانی سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور دیگرسینئرپولیس افسران بھی موجود تھے۔
