بالی ووڈ کی مشہور جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تقریبات اودھپور، راجستھان میں جوش و خروش سے جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کی تقریبات کا آغاز 23 فروری سے ہوا، جن میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ ابتدائی دنوں میں روایتی رسومات کے ساتھ ساتھ ہلدی، مہندی اور دوستانہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں، جس سے تقریبات میں مزید رونق پیدا ہوئی۔
عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش، اہلیہ کا دو ٹوک بیان

وجے اور رشمیکا نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے شادی کی تقریبات کے دوران ایک کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا، جسے انہوں نے “VIROSH پریمیئر لیگ” کا نام دیا۔ اس میچ میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے حصہ لیا، جبکہ جوڑے کے نام اور شادی کی تاریخ 26.02.26 کندہ شدہ بیٹ کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔ یہ لمحہ مدعو افراد کے لیے نہایت یادگار ثابت ہوا۔

روایتی رسومات میں بھی دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔ وجے دیوراکونڈا کی والدہ نے رشمیکا کو وراثتی چوڑیاں بطور تحفہ پیش کیں، جو محبت اور خاندانی قبولیت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔
شادی کی تقریب کو نجی رکھا گیا ہے اور تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ بڑے فلمی ستاروں کو زیادہ تر مدعو نہیں کیا گیا، تاہم چند معروف فلمی ہدایتکار اور اسٹائلسٹ تقریب میں موجود ہیں۔
عمر اور سرجریز پر بیان بازی: فہد مصطفی کے طنزیہ جواب کے بعد عتیقہ اوڈھو کی وضاحت
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کے بعد 3 یا 4 مارچ کو حیدرآباد میں ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
