لاہور: بسنت کے دوران اموات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
بسنت کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات سے متعلق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی، جس کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 17 افراد کی اموات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق تین افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ دو افراد درخت سے گر کر جاں بحق ہوئے، مزید بارہ افراد چھتوں سے گرنے کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عدالت نے بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔
جاتی امراء میں خوشی کی لہر، میاں نواز شریف پردادا بن گئے
لاہور ہائی کورٹ نے بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، کیس کی سماعت جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل سمیت دیگر درخواستوں پر کی۔
درخواست میں بسنت کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
