ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 50 ،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ زیرتعمیر نالے میں گر کر زخمی، ویڈیو وائرل
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی، آزادی مارچ ، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلائو گھیراؤ اور توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کے مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی کیخلاف بھی توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
