کوہاٹ میں شکردرہ روڈ پر دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوئے۔
کوہاٹ پولیس وین حملے میں ایک ملزم اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق جبکہ ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود بھی شہید ہو گئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت کی ہے، انہوں نے شہید ہونے والے ڈی ایس پی واحد محمود سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عمران خان کی پمز اسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، انجکشن کی دوسری خوراک دے دی گئی
انہوں نے کہا کہ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بدترہو چکی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس آفیسرز اور جوان ملک و قوم کا فخر ہیں۔
