جھاڑکھنڈ میں ایک ایئر ایمبولینس ٹیک آف کے فوراً بعد گر کرتباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں عملے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایئر ایمبولینس دہلی کے لیے روانہ ہو رہی تھی، عینی شاہدین کے مطابق جہاز نے اڑان بھرتے ہی توازن کھو دیا اورقریبی علاقے میں جا گرا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم طیارے میں سوارتمام افراد جانبرنہ ہو سکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تکنیکی خرابی یا موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجوہات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ حکام نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
