سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وفاقی وزرا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔
صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی وزرا کی یہ سرگرمیاں واضح طور پر سندھ حکومت کے داخلی معاملات میں مداخلت اور دباؤ ڈالنے کے مترادف ہیں۔
شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاق سے معاملے کی وضاحت طلب کرے اور اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
ن لیگ عمران خان سے معاملات طے کرے، حکومت گرانے نہیں دینگے، راجا ناصر عباس
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہرمعاملے میں پیپلزپارٹی سے تعاون کی بات کرتی ہے، لیکن عملی طور پر وفاقی وزرا سندھ حکومت کے خلاف سازشوں اورپروپیگنڈا میں سرگرم ہیں۔
یہ سازشیں نہ صرف سیاسی ماحول کو متشنج کرتی ہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی غیر ضروری تشویش پیدا کررہی ہیں، سندھ حکومت کے مطابق وفاقی وزرا کی یہ سرگرمیاں آئینی حدود اوروفاقی وصوبائی تعلقات کی روح کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنی پالیسیوں اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ہرممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبے کے حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط موقف اختیارکریگی ان بیانات سے سیاسی محاذ پرنئے تنازع کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں اور آئندہ دنوں میں اس موضوع پر مزید بحث متوقع ہے۔
