ایران کی جامعات میں طلبا نے حکومت کیخلاف دوسرے روز بھی مظاہرے کئے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق 8 جامعات میں طلبا نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر خامنہ ای کیخلاف نعرے بازی کی اور انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم لہرائے۔
بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
کچھ جامعات میں طلبا مظاہرین اور سکیورٹی فورس بسیج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات آئی ہیں۔
واضح رہے جنوری میں بھی ایران میں پرتشدد مظاہرے کئی دنوں تک جاری رہے تھے جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ ہزاروں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔
