کن اسمبلی شیر افضل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ محترم بیرسٹر گوہر صاحب، آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں شیر افضل کا کہنا تھ کہ یقین کیجیے، جھوٹے الزامات سہہ لینا آسان نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے لیے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے، اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے۔
علیمہ خان نے مستعفی ہونیکا پیغام بھیجا نہ خود چیئرپرسن بننے کی خواہش ظاہر کی ، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ایک ہندو نے اپنے مسلمان دوست کی خاطر گائے کا گوشت کھا لیا ، محض دوستی اور احترام کے طور پر۔ اسی طرح میں بھی آپ، شاندانہ اور شہریار آفریدی کے احترام میں اپنے ردِعمل کو قربان کر رہا ہوں۔
محترم بیرسٹر گوہر صاحب،
آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔
یقین کیجیے، جھوٹے الزامات سہہ لینا آسان نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے لیے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے، اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے۔
لیکن ایک کہاوت ہے کہ ایک ہندو نے اپنے مسلمان دوست کی خاطر گائے کا… https://t.co/3Vm3KekXUe— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 23, 2026
انہوں نے کہا کہ آج مقدس رمضان المبارک کے مہینے میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ علیمہ خان کے متعلق نہ کوئی اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا۔ آپ کو اس معاملے میں مجھ سے آئندہ کوئی شکایت نہیں ہو گی۔ میرا وعدہ ہے اور میرا وعدہ میرا قرض ہوتا ہے۔
