بنگلہ دیش کی عسکری قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان کو نیا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم طارق رحمان نے انہیں فوج کے اس کلیدی عہدے پر تعینات کیا، چیف آف جنرل اسٹاف کا منصب بنگلہ دیشی فوج میں آپریشنل منصوبہ بندی اوراسٹریٹجک امورکے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان اس سے قبل آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ میں بطور جنرل آفیسر کمانڈنگ خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت اورعسکری حکمتِ عملی کے شعبے میں نمایاں کردارادا کیا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری سے فوجی نظم و نسق اور آپریشنل تیاریوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔
حکومتی حلقوں کے مطابق نئی عسکری قیادت ملکی سلامتی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
