قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔
اکبر ایس بابر کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالجوں سے کرایا جائے ، محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط
درخواست گزار کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کو جانچنا چاہیے تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آزادانہ اور شفاف طریقے سے عمل میں آئی یا نہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تقرری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے۔
