قومی کرکٹرعماد وسیم (ImadWasim )نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق (SaniaAahfaque)کو قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔
ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی کے مطابق عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
میڈیکل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زبردستی حمل ضائع کرانے کا دعویٰ درست نہیں، اسی سلسلے میں ثانیہ اشفاق کو باضابطہ قانونی نوٹس بھی ارسال کیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق نومبر 2023ء میں ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا، جس کی تصدیق متعلقہ ڈاکٹرز بھی کر سکتے ہیں، مزید یہ کہ نومبر 2023ء میں متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دوروں کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر 2024ء میں باہمی اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، اس وقت ثانیہ اشفاق حاملہ تھیں، لہٰذا بچے کی پیدائش تک انتظار کیا گیا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھی تمام اخراجات عماد وسیم ہی برداشت کرتے رہے، جولائی 2025ء میں بیٹے کی ولادت ہوئی اور اس وقت تینوں بچوں کی تمام ذمے داریاں بھی عماد وسیم ہی ادا کر رہے ہیں۔
عماد وسیم کی دوسری شادی، سابق اہلیہ کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا
یاد رہے کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے شادی کر لی ہے،عماد وسیم نے بھی ایک تفصیلی پیغام میں دوسری شادی کی تصدیق کی ہے۔
