پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
راولپنڈی فرنچائز کی جانب سے ٹیم کا نام’Pindiz’ رکھا گیا۔ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں راولپنڈی شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے، جبکہ پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔
پی ایس ایل میں سلیکٹ نہ ہونے پر معروف کرکٹر رو پڑے
ویڈیو کے کیپشن میں فرنچائز کی جانب سے کہا گیا کہ راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام ‘Pindiz’ سامنے آ گیا ہے۔ ہم نڈر ہیں، ہم چیلنج دینے آئے ہیں، ہم نیا جوش لے کر آ رہے ہیں اور ہم کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں۔فرنچائز نے جلد ہی ٹیم کا لوگو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔
یاد رہے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی تاہم مالکان نے ٹیم کیلئے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھا تھا ۔
پی ایس ایل 11 آکشن:کس کھلاڑی کو کس نے اور کتنے میں خریدا؟
پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک شیڈول ہے۔
