آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارتی غرور خاک میں مل گیا۔
میچ سے قبل بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک طنزیہ اشتہار جاری کیا تھا جو بھارت کے ہی گلے پڑ گیا، اس اشتہار میں بھارتی فتح کے بارے دعویٰ کیا گیا تھا۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست تھی، بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک پرومو جاری کیا جس میں کپ کیک کے ذریعے جنوبی افریقی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایاگیا۔
اس اشتہار میں بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھے کپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا، اس موقع پر جنوبی افریقہ کا فین یہ کپ کیک اٹھا لیتا ہے اور بھارتی فین سے سوری کہتا ہے۔
ofcourse they’ve decided to delete the tweet but @StarSportsIndia deserves this humiliation. if they had an iota of integrity, they would issue an apology to South Africa. unbridled arrogance. the game always finds a way to humble those who think they are bigger than the game 🙏🏽 pic.twitter.com/3QCM3DFw1u
— CaniZ (@caniyaar) February 22, 2026
اس موقع پر بھارتی فین نے طنزیہ انداز میں جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں لیکن سوری 2024 کا ورلڈ کپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر ایٹ کا میچ بھی ہم جیتیں گے، یہ کپ کیک آپ ہی رکھ لو۔
میچ کی مشہوری کے لئے بنائے گئے پرومو میں کہا گیا کہ ہم 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقہ کو پھر شکست دیں گے۔
اس پرومو پر بھارتی براڈ کاسٹر کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد براڈ کاسٹر کو پرومو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
بھارت نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بھارت سے شکست کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر پر برس پڑے، صارفین نے شکست کو غرور کا انجام قرار دیا، ایک نے کہا کہ اس ذلت کا براڈ کاسٹر پوری طرح مستحق ہے۔
صارف کا کہنا تھا کہ اگر ان میں ذرا سی بھی دیانت ہوتی تو وہ جنوبی افریقہ سے اس معاملے پر باقاعدہ معافی مانگتے۔
