ایران نے جوہری مذاکرات میں امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات میں زیرغور معاشی پیکیج میں امریکا کو سرمایاکاری کی پیشکش کی تاہم اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔
جنگ کے خدشات ، ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے جانشین مقرر کر دیئے
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکا ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہو سکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔
