اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تنزلی کی جانب گامزن ہے اور یہ سلسلہ آج سے نہیں بلکہ گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں گزشتہ 4 سال سے شہباز شریف کی حکومت ہے۔ تاہم غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی طرف نہیں جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ بہتر اور مستقل معاشی پالیسیاں نہ ہونے کے باعث ملکی معیشت ترقی نہیں کر پا رہی۔ اور ملک میں غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک، خصوصاً بھارت اور بنگلادیش بھی معاشی میدان میں پاکستان سے آگے نکل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست دو خاندانوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ جس کے باعث حقیقی جمہوری اور معاشی اصلاحات ممکن نہیں ہو پا رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی پیشکش
سابق وزیر خزانہ نے زور دیا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسیوں میں تسلسل، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہو گا۔
