پشین میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشتگردوں کی گاڑی سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے میں شرپسندوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
