کراچی: معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی قریبی دوست سجل علی سے تعلقات میں کشیدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہر بات کا منفی پہلو نکالنے کی عادت ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ سجل علی اچھی ہیں۔ اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات چیت کی ہے۔
زارا نور عباس نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں اگر دو افراد ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیں تو وہ آپس میں بات بھی نہیں کرتے ہوں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوگ ہمیشہ ان کے بارے میں منفی باتیں ہی کیوں کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ شاید انہوں نے کچھ کہا ہو گا۔ حالانکہ انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کے بارے میں بات کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں زارا نور عباس نے کہا کہ اس تجربے سے انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ ہر ہاتھ ملانے والا شخص آپ کا دوست نہیں ہوتا۔ خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں جہاں ہر کسی سے ہاتھ ملایا جاتا ہے۔ تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی دلچسپ کہانی: مداح حیران
انہوں نے کہا کہ ان کے دوستوں کے کئی گروپس تھے اور وہ ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھیں۔ لیکن ان کے شوہر اسد صدیقی انہیں احتیاط کا مشورہ دیتے تھے۔ زارا کے مطابق اب انہیں احساس ہوا ہے کہ اسد اکثر درست کہتے تھے۔
