اسلام آباد: پاکستان کی افغانستان میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔ جس مین 80 سے زائد خوارجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں، جن میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں موجود فتنہ الخوارج کے 7 مراکز تباہ کیے گئے۔ جبکہ کارروائیوں میں 80 سے زائد خوارجی ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں 3، پکتیکا میں 2 اور خوست میں ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیاں مبینہ طور پر مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کر دی
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان مراکز سے پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ جس کے پیش نظر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
