چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خانم کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا ، خبریں غلط ہیں ، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کر دوں کہ علیمہ خانم نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی، میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازعہ گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔
