شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا کا اہم اقدام ،پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کردی گئی۔
نادرا کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کے لئے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی،متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔
نادرا نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری کر دیں
اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہو، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو، ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی،چوبیس سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو۔والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
والدین اور شوہر دونوں فوت، لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ، تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی،پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا۔
نادرا نے تاریخ پیدائش کی تبدیلی پر پابندی عائد کر دی، جانیے نئی ہدایات
شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں،ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی،وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ واضع کیا۔
نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے،نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی ہے۔
