انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ بورڈ اور کمیٹی اجلاسوں کیلئے دوحہ کو میزبان شہر منتخب کرلیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی بورڈ اور کمیٹی اجلاس 25 سے 27 مارچ تک دوحہ میں منعقد ہوں گے،اجلاس میں آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز اور سینئر قیادت شریک ہوگی۔
اہم اجلاسوں میں عالمی کرکٹ کے حال اور مستقبل سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا،دوحہ میں اجلاسوں کا انعقاد قطر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے کردار کا اعتراف ہے۔
قطر کرکٹ ایسوسی ایشن اور قطر اولمپک کمیٹی کے تعاون سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوا،2020سے قطر میں کرکٹ کی مجموعی شرکت میں 447 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
اگر بھارت وینیو کی تبدیلی کا مطالبہ کرتا تو کیا آئی سی سی یہی رویہ اختیار کرتا؟ناصر حسین
اسکول اولمپک پروگرام میں کرکٹ کی شمولیت اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے،گراس روٹس سطح پر سرمایہ کاری سے ابھرتی منڈیوں میں کھیل کو تقویت ملی۔
