افغانستان کی عوامی تحریک نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے افغان عوام نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
طالبان حکومت نے نائن الیون سے بھی بدتر حالات پیدا کر دیے،صدر زرداری
افغانستان کے نیشنل ریززٹنس فرنٹ نے طالبان رجیم کیخلاف پاکستانی فضائی کارروائیوں کی مکمل حمایت کی ہے، رکن نیشنل ریززٹنس فرنٹ فضل احمد مناوی کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ افغان طالبان کا خاتمہ ہو رہا ہے۔
خدا کی زمین سے ظلم کا ختم ہونا ایک عظیم نعمت ہے،ہم ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کریں گے جو افغانستان اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوں۔نیشنل ریزسٹنس فرنٹ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے۔
افغان طالبان رجیم میں سنگین اندرونی اختلافات،دی ڈپلومیٹ نے لیک آڈیو کے حوالے سے پردہ اٹھا دیا
واضح رہے پاکستان نے افغان طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں افغانستان میں دہشتگردوں کے سات ٹھکانے ملیامیٹ کر دیے ہیں۔
