انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کردیا ہے کہ بنگلا دیش 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہِ راست شرکت کرے گا، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بنگلا دیش کی شرکت ٹیم کی عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر یقینی بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی عدم شرکت کے باعث شائقین کرکٹ میں سوالات اٹھ رہے تھے کہ آیا ٹیم اگلے ایڈیشن میں براہِ راست جگہ بنا پائے گی یا نہیں۔
12 teams have punched their ticket for the ICC Men’s #T20WorldCup 2028 🎫
More ➡️ https://t.co/PeTqvtPWt0 pic.twitter.com/QTVapKCH9S
— ICC (@ICC) February 19, 2026
ایونٹ کے قوانین کے مطابق سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی تمام ٹیمیں خودکار طور پر 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کو میزبان ہونے کے باعث پہلے ہی شرکت حاصل تھی جبکہ آسٹریلیا سپر ایٹ میں نہ پہنچنے کے باوجود میزبان ہونے کے ناطے ایونٹ میں شامل ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ میں سے آٹھ ٹیمیں کوالیفائنگ مرحلے کے ذریعے شامل ہوں گی، جبکہ باقی ٹیموں میں سے نو کی پوزیشن کارکردگی اور میزبان حیثیت کی بنیاد پر طے ہوچکی ہے۔ مزید تین ٹیموں کا فیصلہ عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق 9 مارچ کو کیا جائے گا۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 میچز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
تاہم موجودہ صورتحال میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہے۔ بنگلا دیش نویں، افغانستان دسویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہیں اور 9 مارچ سے قبل کوئی بین الاقوامی میچ شیڈول نہیں، جس سے ان کی درجہ بندی متاثر ہونے کا امکان نہیں۔
اس طرح بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہے۔
