بھارت کا جنگی طیارہ تیجس تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ محفوظ رہا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا اور اچانک تکنیکی خرابی کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
امریکی سفیر کا بیان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب
تیجس طیارہ بھارت میں تیار کیا جانے والا ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، اس طیارے کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے اور اسے مختلف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
