آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ دن اڑھائی بجے شروع ہو گا۔
دوسرے میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے، میچ ساڑھے چھ بجے احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز تھا جو بارش کی نذر ہو گیا۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہر صورت فتح درکار ہے۔
کولمبو میں پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث منسوخ
اگر پاکستان ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوتی ہے تو پھر اگر مگر کی صورتحال پیدا ہو جائے گی، دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
